اسد عمرسے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

  اسد عمرسے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، کورونا کی صورتحال پر ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر سے جاپان کے سفیر متسودا کوننوری نے ملاقات کی جس میں دونوں معززین نے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر COVID-19 کے بعد کی صورتحال میں معاشی تعاون کے نئے امکانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔جاپانی سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وفاق نے کورونا جیسے وبائی مرض کو بڑی حد تک قابو کرنے کے لئے منظم طریقہ اختیار کیا جو قابل ستائش ہے۔ جاپانی سفیر متسودا کوننوری نے کہاکہ جاپانی شہری کورونا کے وقفے کے بعد پاکستان میں مختلف اسائنمنٹس لینے اب واپس آرہے ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ کچھ جاپانی سرمایہ کار اپنی صنعت کو دوسری جگہوں سے پاکستان میں منتقل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اسد عمر نے اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔حکومت نے ابتدائی طور پر مائیکرو اقتصادی استحکام پر توجہ دی، جو حاصل بھی ہوئیں۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -