امریکا میں ہوٹل روز ویلٹ کیلئے14کروڑ 20لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی گئی

امریکا میں ہوٹل روز ویلٹ کیلئے14کروڑ 20لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ا ی سی سی) نے ہوٹل روز ویلٹ کی مالی ضروریات کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے11 سہ ماہیوں کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی دیدی گئی ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی مالی ضروریات کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔یہ رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ ای سی سی میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے جولائی 2016ء سے مارچ 2019ء کے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 11سہ ماہیوں کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے بجلی بل میں شامل ہوں گی۔اس فیصلے سے کے الیکٹرک کے ٹیرف دیگر ڈسکوز کے مساوی ہوجائیں گے۔
ای سی سی 

مزید :

صفحہ آخر -