کارکے رینٹل پاور ریفرنس، احتساب عدالت کا نیب کو آخری موقع

      کارکے رینٹل پاور ریفرنس، احتساب عدالت کا نیب کو آخری موقع

  

اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے  کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں  ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب کو آخری موقع دے دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں کارکے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کو آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرے۔ نیب کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے تفتیشی افسر اصغر خان نے مقف اختیار کیا کہ کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں وقت دیا جائے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کارکے رینٹل

مزید :

صفحہ آخر -