کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے،شہباز گل

کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے،شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔شہباز گل کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -