نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں قانون اپنا راستہ خودبنائیگا، مسرت جمشید

نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں قانون اپنا راستہ خودبنائیگا، مسرت جمشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں قانون اپنا راستہ بنائے گا اور حکومت قانون کے مطابق اس پر پیشرفت کرے گی،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت نے اپنی دو سالہ کارکردگی سامنے لا کر ثابت کیا ہے کہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ کے ایک نقطے کو بھی جھٹلا کر دیکھائے،شہباز شریف اور مریم نواز ایک دوسرے کے مقابلے میں ریلیاں اور جلوس نکال رہے ہیں، مریم نواز سن لیں اب ان کی ضد نہیں چلے گی بلکہ آئین و قانو ن کے مطابق سب کچھ چلے گا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ہے،کیا ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال موجود ہے؟، نام نہاد خادم اعلیٰ اور ان کے حواری عوام کی رائے جاننے کی بجائے اپنے لئے خود ہی سرٹیفکیٹ جاری کرتے رہے۔ تحریک انصاف نے ثابت کیا ہے کہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اس لئے اپوزیشن کو بھی کھلا چیلنج ہے کہ وہ کارکردگی رپورٹ کے کسی بھی نقطے کو جھٹلاکر دیکھائے۔ دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اب اپوزیشن کا واویلا شروع ہو جائے گا اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ کی فیکٹریوں میں اوور ٹائم لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف ایک دوسرے کے مقابلے پر آ چکے ہیں اورریلیاں اور جلوس اسی کی کڑی ہے جس کی وجہ سے لیگی کارکنان بھی تذبذب کا شکا ر نظر آتے ہیں۔

 مسرت جمشی

مزید :

صفحہ آخر -