بلاول کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ،باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بلاول کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ،باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمہوری اداروں کی مضبوطی اورانسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔بدھ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی حریفوں سے نیب کے ذریعے انتقام ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں بارش سے متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان کے عوام خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
رابطہ 

مزید :

صفحہ آخر -