چودھری پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو پھالیہ سے ناظم کا امیدوار قرار دیدیا

      چودھری پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو پھالیہ سے ناظم کا امیدوار قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے منڈی بہاؤ الدین سے ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے نے اپنے بھائی واجد بھٹی کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پھالیہ کے ناظم کا امیدوار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے واجد بھٹی تحصیل ناظم پھالیہ کے امیدوار ہوں گے اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کام شروع کر دیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ اس موقع پر واجد بھٹی نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ سے چودھری صاحبان کا مشکور ہے اور رہے گا۔
امیدوار قرار

مزید :

صفحہ آخر -