یونائٹیڈگروپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت  یا خوش فہمی، پانچوں فاؤنڈر ممبر  امیدوار بن گئے

   یونائٹیڈگروپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت  یا خوش فہمی، پانچوں فاؤنڈر ممبر ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے انتخابات یونائٹیڈگروپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت یا خوش فہمی، پانچوں فاؤنڈر ممبر امیدوار بن گئے۔ ہم خیال گروپ کو یونائٹیڈ گروپ میں ضم کرنے والے خالد محمود جاوید بھٹی بھی امیدوار دلچسپ امر یہ ہے اب تک پنجاب ہوپ کی 3ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں کے لیے یونائٹیڈ گروپ کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے خواہش مند امیدواران کی تعداد `10ہو چکی ہے آج بھی کاغذات وصول کیے جا سکیں گے۔ پنجاب میں اس وقت یونائٹیڈٖ گروپ روزانہ کی بنیاد پر ممبران کو سرپرائز دے رہا ہے۔ ایک حلقے نے پانچوں فاؤنڈر ممبران کے امیدوار بننے پر حیریت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یونائٹیڈ گروپ کا امتحان اب شروع ہوا ہے۔ مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں یا خوش فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 یونائٹیڈگروپ

مزید :

صفحہ آخر -