مسارات گروپ کے چیئرمین چوہدری شہزاد یونائٹیڈ گروپ کے سر پرست منتخب 

  مسارات گروپ کے چیئرمین چوہدری شہزاد یونائٹیڈ گروپ کے سر پرست منتخب 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے 19ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات کے لیے یونائٹیڈ گروپ کا ایک اور بڑا سرپرائز ٹریول، عمرہ، حج، ہوٹلز انڈسٹریز سعودیہ اور پاکستان کی اہم ترین شخصیت مسارات گروپ کے چیئرمین چوہدری شہزاد یونائٹیڈ گروپ کا حصہ بن گئے۔ یونائٹیڈ گروپ کے فاؤنڈر ممبران کا خیر مقدم، چیئرمین چوہدری عادل، اویس جمیل، چوہدری بشیر احمد، عبدالخالق اور طالب حسین نے متفقہ طور پر چوہدری شہزاد کو یونائٹیڈ گروپ کی سر پرستی کی درخواست کی جیسے چوہدری شہزاد نے قبول کر لیا ہے۔ اس طرح چوہدری شہزاد یونائٹیڈ گروپ کے سر پرست منتخب ہو گئے۔ یونائٹیڈ گروپ کے سر پرست بننے کے بعد چوہدری شہزاد نے سعودیہ سے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے حج آرگنائزر میرا فخر ہیں۔ یونائٹیڈ گروپ کے ذمہ داران نے جو ذمہ داری دی ہے میں نے خوشی سے قبول کی ہے۔ چوہدری شہزاد نے کہا میں پنجاب کے حج آرگنائزر کے مسائل سے اگاہ ہوں ہم مشاورت سے 19ستمبر2020ء کے انتخابات میں ایسے افراد کو سامنے لائیں گے۔ جو اس قابل ہوں وہ مسائل حل کر سکیں۔ چوہدری شہزاد نے کہا افسوس ناک پہلو یہ ہے ہوپ میں احتساب اور حساب دینے کا رواج نہیں ہے ہم انشاء اللہ ملتان ڈویژن کو بھی ان کا جائز حق دلائیں گے۔ اور لاہور ریجن سمیت دیگر اضلاع کے حج آرگنائزر کو ا ن کا جائز مقام دلائیں گے۔ چوہدری شہزاد نے کہا انشاء اللہ پنجاب کے حج آرگنائزر میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرائیں گے۔ دھڑے بندی اور نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے۔ یونائٹیڈ گروپ پنجاب کے حج آرگنائزر میں محبت، رواداری کی روایت متعارف کرائیں گے۔ 

چوہدری شہزاد

مزید :

صفحہ آخر -