نیب کا ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ 

نیب کا ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب نے نیب تقرریوں کیس میں جواب جمع کرادیا جس میں نیب نے ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواب میں کہاگیاکہ ہائی پروفائل کیسز میں تجربہ کار شہرت یافتہ وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ جواب میں کہاگیاکہ وکلاء ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے۔ جواب میں کہاگیاکہ تحقیق کاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ کرائی جائے گی،پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائیگا۔ چیئر مین نیب نے کہاکہ ریجن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں،وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلئے نامور چارٹرڈ اکاونٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین، فرانزک لیب کے نمائندہ کو شامل کیا جائیگا،سٹاف کو فورنزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

نیب

مزید :

صفحہ آخر -