افغانستان، 200طالبان کی رہائی، بدلے میں اسپیشل فورس کے 6مغوی آزاد

  افغانستان، 200طالبان کی رہائی، بدلے میں اسپیشل فورس کے 6مغوی آزاد

  

 کابل(آئی این پی) افغان حکومت نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد خطرناک مقدمات میں اسیر مزید200 طالبان جنگجوؤں کو رہا کردیا جس کے جواب میں طالبان نے بھی اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی ہدایت پر سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے 400 طالبان جنگجوؤں میں سے مزید200 کو رہا کردیا گیا  قبل ازیں 80 سے زائد قیدیوں کے ایک گروپ کو پہلے ہی رہا کیا جاچکا ہے ان 200 جنگجووں کو کابل کی مرکزی جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بدلے میں طالبان نے افغان اسپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیا تاہم ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں کابل حکومت کی اہم شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو  بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ جلد از جلد انٹرا افغان ٹاک کا آغاز کیا جا سکے رواں برس29 فروری کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت کابل حکومت کو 5 ہزار طالبان اسیروں کو رہا کرنا تھا جن میں سے 4 ہزار 600 کو رہا کردیا گیا تھا کابل حکومت نے باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے لویہ جرگہ کی منظوری سے مشروط کی تھی جو گزشتہ ماہ کے گرینڈ اجلاس میں منظور کرلی گئی تھی۔

طالبان رہائی 

مزید :

صفحہ آخر -