15ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو 22 ویں گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری

       15ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو 22 ویں گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے 15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو 22 ویں گریڈ میں ٹائم سکیل پروموشن دینے کی منظوری دے دی، ان ججوں کو 21 ویں گریڈ میں 7 سالہ سروس مکمل کرنے پر یہ پروموشن دی گئی ہے۔ جن ججوں کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کی منظوری دی گئی ہے ان میں صفدر سلیم شاہد، بہادر علی خان، رانا مسعود اختر، چودھری عبدالرشید عابد، شیخ خالد بشیر، شفقت علی، سہیل اکرام، امیر محمد خان، جواد الحسن، چودھری ظفر اقبال نعیم، عرفان احمد سعید، آصف مجید اعوان، راو عبدالجبار خان، محمد تنویر اور سردار طاہر صابر شامل ہیں۔

منظوری

مزید :

صفحہ اول -