چین کا پاکستان سمیت8ممالک سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

   چین کا پاکستان سمیت8ممالک سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا ...

  

 بیجنگ(شِنہوا)چین  کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے آٹھ ممالک بشمول پاکستان، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، تھائی لینڈ، آسٹریا اور کینیڈا سے (آج)جمعرات سے  بتدریج  براہ راست پروازیں شروع کرے گا۔بیجنگ کی میونسپل حکومت کے ترجمان شو ہیجیان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرحد پار سے وبا کے کم خطرہ والے ممالک سے پروازوں کو ترجیح دی جائے گی، جہاں نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔بیجنگ آنے والی پروازوں کے مسافروں کے لئے بورڈنگ سے قبل کوویڈ-19 کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لازمی ہوں گے۔

چین

مزید :

صفحہ اول -