پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل، شاہ محمود قریشی 

    پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل، شاہ محمود قریشی 

  

   اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفرا کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ  آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے  پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے  نیوزی لینڈ اور آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفرانے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والے ان سفرا میں نیوزی لینڈ کیلئے نامزد سفیر مراد اشرف جنجوعہ اور آذربائیجان کیلئے نامزد سفیر بلال حئی شامل تھے وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر دونوں سفرا کو مبارکباد دی۔اس دوران سفراء سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داریاں، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں  شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ  آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفرا کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔دونوں سفرا نے وزیر خارجہ کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی پر، ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -