کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 18افراد جاں بحق، 441نئے کیسز رپورٹ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 18افراد جاں بحق، 441نئے کیسز رپورٹ

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان میں دنیا کے دیگر ملکوں کے برعکس کورونا کے پھیلا میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی معمول پر آرہے ہیں تاہم چند ایام کے برعکس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 26 لاکھ 62 ہزار 508 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 441 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جو کہ گزشتہ 5 روز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں، 26 اگست کو ملک بھر سے 445 کیسز سامنے آئے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہے، جن میں سے سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 615، پنجاب میں 96 ہزار 921، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 265، بلوچستان میں 12 ہزار 899، اسلام آباد میں 15 ہزار 666، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 302 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 922 ہے ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 18 مریض دم توڑ گئے، اس وبا سے ایک دن میں ہونے والا جانی نقصان 6 اگست کے بعد سے سب سے زیادہ ہے، 6 اگست کو 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہے جن میں سے 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اس وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 318 جب کہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 813 ہے، ایک ہزار 39 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 90 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -