آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل  کے چیئرمین خالد منصور مستعفی

  آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل  کے چیئرمین خالد منصور مستعفی

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین خالد منصور عہدے سے مستعفی ہوگئے، خالد منصور نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے تمام آئی پی پیز کی طرف سے حکومت کے ساتھ شفافیت کے ساتھ مذاکرات کیے، تمام آئی پی پیز نے رضامندی کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سے بندوق کے زور پر ایم او یوز پر دستخط نہیں کرائے گئے، میں نے اپنا پیشہ وارانہ وقار سب سے اہم سمجھا اوراستعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ہونے والے ایم او یوز کا دورانیہ 6 ماہ ہے، ان 6 ماہ میں آئی پی پیز سے نئیمعاہدوں سمیت تمام امور کو حتمی شکل دی جانی ہے۔

 خالد منصور مستعفی

مزید :

صفحہ اول -