سیلاب سے تباہ کاریاں‘ حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے‘ سراج الحق 

سیلاب سے تباہ کاریاں‘ حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے‘ سراج الحق 

  

ملتان (پ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فرانسیسی میگزین ”چارلی ایگڈو“ کی جانب سے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے چھاپنے اور سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالم اسلام سے متحد ہونے اور او آئی(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 سی کی طرف سے اس قبیح حرکت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے صرف مذمت کافی نہیں، حکومت کو آگے بڑھ کر اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھانا اور تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کی توہین کو عالمی جرم قرار دینے کا مطالبہ کرناچاہیے۔ تمام مذاہب کی کتب اور عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کے عالمی چارٹر کا حصہ ہے مگر اسلامی شعائر،قرآن پاک اور پیغمبر اسلام ؐ کے معاملہ میں اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امراء و نائب قیمین بھی شریک تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام دشمن قرآن پاک کی توہین اور پیغمبر اسلام، خاتم النبیینؐکے خاکے شائع کر کے عالمی امن کو تباہ اور دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔فرانسیسی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے اس کی مذمت نہ کرنا قابل تشویش ہے اور ان کی طرف سے اس پر خاموشی کا مطلب یہی لیا جائے گا کہ وہ پس پردہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ شرپسند عناصر پاکستان کے اسلامی تشخص، قومی یکجہتی اور ملی وحدت کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں اور پاکستان کو بھی یمن اور عراق بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسالک کے رہنماؤں اور معتبر شخصیات کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہو جاتا تو ان شر انگیزیوں کا مستقل طور پر سد باب ہوسکتا تھا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے محرم کے آغاز میں منصورہ میں علماء و مشائخ کانفرنس اسی مقصد کے لیے منعقد کی تھی تاکہ قومی وحدت اور یکجہتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام اور ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جاسکے۔  سینیٹر سراج الحق نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں مگر حکمران کہیں نظر نہیں آتے۔ حکومت ہر معاملے میں بیانات اور اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ایمر جنسی حالات سے نپٹنے کے لیے ادارے موجود ہیں مگر ان کی کارکردگی صفر ہوچکی ہے۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -