رنگ پور میں ضلعی انتظامیہ کا آپریشن‘ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار 

  رنگ پور میں ضلعی انتظامیہ کا آپریشن‘ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار 

  

خان گڑھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کی ہدائت پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے رنگ پور کے علاقہ کوڈیوال میں قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب نے پولیس فورس اور ریونیو افسران (بقیہ نمبر53صفحہ 6پر)

کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رنگ پور کے موضع کوڈیوال کے چک نمبر 7/4R میں 193 کنال اور 16 مرلے رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا ہے یہ رقبہ سرکاری تھا جس پر کئی سالوں سے ناجائز قبضہ تھا۔

واگذار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -