کاشتکاروں کی مالی حالت بہتر کرنے سے معیشت کو سہارا ملے گا‘ ثاقب عطیل 

کاشتکاروں کی مالی حالت بہتر کرنے سے معیشت کو سہارا ملے گا‘ ثاقب عطیل 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کاشتکاروں کی معاشی حالت بہترکرنے سے ملکی معیشت کوسہاراملے گاپیسٹی سائیڈ زاورکھادوں میں د ونمبری کسی صورت برداشت نہیں کروں گا پیسٹی سائیڈز کے شعبہ سے وابستہ مالکان کاشتکاروں کی رہنمائی اور دونمبرمافیا کی نشاندہی میں تعاون (بقیہ نمبر55صفحہ 6پر)

کریں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے تاجراورپیسٹی سائیڈز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونگے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پی سی پی اے کے سابق صدر شیخ محمدعارف، ریجنل کوآرڈی نیٹر اخترکاہلوں ممبرپی سی پی اے چوہدری محمداعظم مئیو چوہدری محمدتنویر، چوہدری زاہد جاویداورفیصل ارشد موجودتھے۔ سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہاکہ تاجربرادری اورپیسٹی سائیڈز انڈسٹری کاملکی ترقی میں بہت بڑاکردار ہے اورحکومت پنجاب پیسٹی سائیڈز انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پیسٹی سائیڈز انڈسٹری کوبدنام کرنے اورکاشتکاروں کولوٹنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہاکہ آپ لوگ بھی دونمبرمافیا کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرائیں اس موقع پرسابق صدرپاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن شیخ محمدعارف نے سیکرٹری زراعت کوبتایاکہ پی سی پی اے نے اپنی ذاتی کاوشوں کی بدولت گزشتہ سالوں میں کئی دونمبرافراد کوگرفتار کرایاہے اب بھی ہم ایسے افراد کیخلاف کاروائی کرنے میں محکمہ زراعت کیساتھ بھرپورتعاون کرینگے سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیلنے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔علاوہ ازیں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے اپناچارج سنبھال کرگزشتہ روز محکمہ زراعت سے منسلک شعبہ جات زراعت توسیع، پلانٹ پروٹیکشن اورریسرچ ایگری کلچر، واٹرمینجمنٹ، ایگری کلچرانجینئر نگ کے ڈائریکٹرز سے اپنے دفترمیں ملاقات کی اورانہیں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -