بہاولپور: انتظامیہ سیوریج سسٹم بہتر کرنے  کیلئے فوری اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

     بہاولپور: انتظامیہ سیوریج سسٹم بہتر کرنے  کیلئے فوری اقدامات کرے‘ ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کے بعد بہاولپور میں واسا کے جلد ازجلد قیام کو یقینی بنایا جائے بہاولپور میں واسا کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر بھر کا سیوریج کا نظام چوک ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں پانی شہر کی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے اور سرکلر روڈ کسی ندی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے جہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور اس سلسلے میں سابق پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر (مرحوم) کی قرارداد بھی منظور ہو چکی ہے اس لئے شہر میں جلد ازجلد واسا کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -