ملکی اور عوامی مفادات کیلئے اختلافات  کا خاتمہ وقت کی ضرورت‘ اللہ بخش کورائی

ملکی اور عوامی مفادات کیلئے اختلافات  کا خاتمہ وقت کی ضرورت‘ اللہ بخش ...

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ترجمان حکومت پنجاب حاجی اللہ بخش خان کورائی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

ہمارے لیئے درس انسانیت ہے، خدمت انسانیت، اخوت، محبت، رواداری، تقلید حسینیت ہے جس پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کا راز مضمر ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ملکی و عوامی مفاد کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو زاتی عناد و اختلافات ختم کرکے اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کیطرح پنجاب اور ڈویژن ڈی جی خان میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے اور کہیں بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جسکی بنیادی وجہ حکومت کی مربوط حکمت عملی ہے اور حکومتی ورک پلین پر سو فیصد عملدرآمد میں پاک فوج، پولیس، انتظامیہ، سیکورٹی و حساس اداروں کیساتھ تمام مسالک کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کا مثبت اور کلیدی کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام کے تمام مذہبی پروگرامز، جلوس بطریق احسن اختتام پذیر ہوئے، جبکہ تمام مسالک کے علماء کرام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کیا جوکہ اتحاد بین المسلمین کی عمدہ نذیر ہے۔

کورائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -