غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،  35سے زائد مسمار 

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،  35سے زائد مسمار 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 35 سے زائد عمارتیں اور دیگر تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے جوہر ٹاؤن، کچا جیل روڈ فلائی اوور کے علاقوں میں سالانہ اور مستقل کمرشلائزیشن فیس ادانہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرکے 35عمارتیں سر بمہر کر دیں۔ کارروائی انفورسمنٹ اور پولیس سکواڈ کے ہمراہ کی گئی۔اسی طرح کچا جیل روڑفلائی اوور کے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔غیر قانونی دکانوں کے شٹر ہٹا دیئے گئے اور ایف آئی ار کے اندارج کے لئے مقامی تھانے میں درخواست دے دی گئی ہیں۔ 

۔ایک اور غیر قانونی زیر تعمیرعمارت کے پلرزکوجزوی طورپر مسمار کر کے شٹرنگ ہٹا دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -