اپوزیشن کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ، اعجازاحمدچوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں چیئرمین یوٹیلٹی سٹور کارپویشن ذوالقرنین علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، ملکی کی تباہی و بربادی کرنے والے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے بھی انہیں شرم نہیں آتی۔
، کراچی کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار زرداری اور شریف خاندان ہیں،علی بابا چالیس چوروں کے سردار زرداری اور ٹی ٹی شریف کی ملاقات فوٹو سیشن کے سواکچھ نہیں ہے، ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ قوم کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ کرتی رہیں وہ اپنے ذاتی مفاد اور چوری بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم اب ان سیاسی اداکاروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ ان خیالات اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ضلعی صدور نارووال طارق انیس چوہدری، ناصر چیمہ، چوہدری یوسف، میاں ریاض رسول، حماد حمید، سید توصف ہاشمی، چوہدری ضیاء اللہ سندھو، عثمان شفیق، رانا محمد علی، چوہدری اشفاق طور، رانا محمد شفیق، خالد کمبوہ، آصف جٹ، ملک فضل حسین سمیت دیگر پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی اپنی کرپٹ قیادتوں کو بچانے کے لئے ہے،ٹی ٹی شریف بھڑکیں لگاتے تھے کہ زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا آج صرف اپنی اور اپنے خاندان کی چوری کو بچانے کے لئے ایک دفعہ پھر انہوں نے زرداری کو اپنے گلے لگا لیا، کرپٹ مافیا کا اتحاد حکومت کو بلیک میل کرکے این آر او حاصل کرنا چاہتاہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے دوٹوک موقف واضح کردیا ہے کہ کرپٹ مافیا کو اس بار این آراو نہیں ملے گا، ٹی ٹی شریف اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے مجرم نوازشریف کو وطن واپس لا کر عدالت کے سامنے پیش کریں۔