میٹروبس ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

  میٹروبس ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)میٹروبس کے ملازمین کے کو چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔میٹرو بس کے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔میٹرو بس کے ملازمین تین روز سے سرپا احتجاج ہیں۔

انتظامیہ تنخواہیں مانگنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ کلمہ چوک اسٹیشن سے شاہدرہ تک مسافروں کوٹکٹیں دینے کاعمل معطل رہنے سے پلیٹ فارم ویران ہو گئے۔ 

متعدد مسافر ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس ہوکرواپس لوٹ رہے ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس کے ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -