بچوں کی لڑائی میں مداخلت پر معلم کی پٹائی

بچوں کی لڑائی میں مداخلت پر معلم کی پٹائی

  

 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے بچوں کی لڑائی میں (بقیہ نمبر35صفحہ 7پر)

معلم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق جامعہ مسجد تاج کوثر سمن آباد میں قاری محمد رمضان بچوں کو قرآن پڑھا رہاتھا کہ اسی دوران دوبچے سات سالہ زاہد اور نوسالہ فہد آپس میں لڑائی جھگڑا کررہے تھے قاری محمد رمضان دونوں بچوں کو سمجھایا اور تھپڑ مارے،جس پر بچوں نے گھر جاکر اپنے والد ارشد کو بتلایا جو اپنے بھتیجوں کے ہمراہ مسجد میں آیا اور قاری کو گالیاں دی،تشدد کا نشانہ بنایا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

پٹائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -