سینڈیکیٹ اجلاس، پروفیسرآف نیفرالوجی مختلف ملازمین کی بھرتیوں، پروموشن کی منظوری 

سینڈیکیٹ اجلاس، پروفیسرآف نیفرالوجی مختلف ملازمین کی بھرتیوں، پروموشن کی ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور، رجسٹرار منیزہ قیوم،ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر احتشام، ارکان پنجاب اسمبلی ومختلف محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹرار نے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سینڈیکیٹ کے انیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیفرالوجی کی ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 12 ملازمین کی ایڈہاک بنیادوں پر دوبارہ بھرتی کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں قانون کے مطابق خالی سیٹوں پر نئی بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گنگارام ہسپتال اور مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر کو معیار پر سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی اویلیویشن کروائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -