مشیر وزیراعلیٰ کے ڈیرے پرحملہ‘ مقدمہ درج‘ ملزموں کیخلاف کارروائی شروع 

    مشیر وزیراعلیٰ کے ڈیرے پرحملہ‘ مقدمہ درج‘ ملزموں کیخلاف کارروائی شروع 

  

ملتان (وقا ئع نگار‘ نیوز رپورٹر)پولیس نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈیرے پر فائرنگ کرنے کے الزام میں آٹھ نامزد ملزمان سمیت 35نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو بہرام خان نے بتایا کہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتے گزشتہ سے پیوستہ رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے آئے اسی اثنا میں ملزمان آصف عرف اچھاڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید، سلمان دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح اسلحہ آگئے جہنوں نے کہا کہ یہاں سے کوئی بھی بچ کے ناجائے ڈیرے کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جبکہ لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہ کرتے ہیں اسی رنج کی بناپر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی،پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدرخالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدرحاجی ندیم قریشی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی، ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری اشفاق انصاری، ملتان جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ، شاہد محمود انصاری، حافظ عمران سجاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے جس پر حکومتی و انتظامی سطح پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مشیر وزیرآعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر غنڈہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پارٹی قائدین و کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے   پاکستان تحریک انصاف ضلعی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے شرکاہ جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز لوٹھڑ، سیکرٹری انفارمیشن عامر انور قریشی، سیٹھ ندیم انور، یاسر خان، مہر دلیر مہار، شیخ عبدالسلام، جمیل گجر، خواجہ وقاص، اللہ رکھا کھوکھر، مک عمر فاروق کھاکھی، حافظ کامران، سید اقبال بخآری، راؤ عادل سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان کی پوری تنظیم اور تمام کارکنان ان منفی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں خالد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ ہم پولیس سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس واقعہ کے ذمہ داران ہیں انکو فی الفور گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -