لاہور ایجوکیشن بورڈ میں سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا

   لاہور ایجوکیشن بورڈ میں سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گزشتہ روز لاہور بورڈ میں جدید ترین سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نعیم غوث، چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے لاہور بورڈ کے سہولت مرکز کے قیام کو سراہااور اعلان کیا کہ اس قسم کے مراکز دیگر تعلیمی بورڈ ز میں بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ اس حوالے سے تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ امتحانات کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کا مقصد ایک ایسے منصفانہ سماجی نظام کا فروغ ہے۔

 جہاں پر تمام افراد کو حکومتی ذرائع تک یکساں رسائی حاصل ہو اور کوئی طالب علم وسائل کی کمی کی بنا پر حصول علم سے محروم نہ رہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک ایسا پاکستان دے کر جائیں جو جہالت، غربت اور بے بسی سے پاک ہو۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -