مطالبات منظوری کیلئے ریلوے مزدوروں کا آج ٹرین مارچ‘ تیاریاں مکمل 

مطالبات منظوری کیلئے ریلوے مزدوروں کا آج ٹرین مارچ‘ تیاریاں مکمل 

  

میلسی(تحصیل رپورٹر) ریلوے پریم یونین سی بی اے ملتان کے زیر اہتمام ریلوے مزدورآج اپنے مطالبات کے حق میں سمہ سٹہ سے پاکپتن تک  ٹرین مارچ کریں گے فرید ایکسپریس کے ذریعے ہونے والے اس مزدور ٹرین مارچ کی قیادت ڈویژنل صدر رانا محمد (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

شریف سمیت دیگر رہنما کریں گے یہ ٹرین مارچ بہاولپور، لودھراں،کہروڑ پکا سے ہوتا ہوا دوپہر 12 بجے میلسی ریلوے اسٹیشن پہنچے گا جہاں پریم  یونین سی بی اے کے قائدین خطاب کریں گے بعد ازاں یہ ٹرین مارچ وہاڑی، بورے والا اور عارف والا سے ہوتا ہوا پاکپتن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا میلسی ریلوے اسٹیشن پر اس ٹرین مارچ کاپریم یونین سی بی اے کے اراکین بھرپور استقبال کریں گے۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -