جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز‘ بھاری جرمانے

 جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز‘ بھاری جرمانے

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ایک روز میں 75بجلی چور پکڑ لئے۔ 84ہزار474 یونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد۔یکم ستمبر 2020ء کو ملتان میں 7گھریلو، کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 12838 یونٹس چوری کرنے پر185200روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 10گھریلو صارفین کو8923یونٹس (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

چوری کرنے پر124978 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 14 گھریلوصارفین کو17993 یونٹس چوری کرنے پر366132 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو11505یونٹس چوری کرنے پر283200 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو11474یونٹس چوری کرنے پر228436روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 7 گھریلوصارفین کو8128یونٹس چوری کرنے پر156000 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 10گھریلوصارفین کو6390یونٹس چوری کرنے پر74862روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 5 گھریلو صارفین کو3716یونٹس چوری کرنے پر45140 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 2گھریلو صارفین کو3507یونٹس چوری کرنے پر84200 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -