چیئرمین رِنگ آف پاکستان کا دورہ لاہور، یو کے بزنس کمیونٹی سے ملاقات

چیئرمین رِنگ آف پاکستان کا دورہ لاہور، یو کے بزنس کمیونٹی سے ملاقات

  

لاہور (پ ر) پاکستان میں غیر ملکی ریسلرز کو لانے اور ملک کا سافٹ امیج بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے چیئرمین رِنگ آف پاکستان پیر عاصم شاہ کاظمی نے لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی معروف تجارتی شخصیت آصف رضا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں رِنگ ریسلنگ سمیت کھیلوں کے فروغ پر مشاورت کی۔ انہوں نے پاکستان میں کھیل اور کھلاڑیوں کا معیار بڑھانے اور یوکے سمیت دنیا بھر میں نمائندگی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین رِنگ آف پاکستان پیر عاصم شاہ روحانی شخصیت بھی ہیں۔

اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائینگے۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کو صفائی کی اعلی سہولیات فراہم کرنے کے لیے د ن رات کوشاں ہے اور ادارے کی جانب سے شہر بھر میں صفائی؎ کے معیار کو یکساں اور بہتر بنانے کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یونین کونسل کے دفتر میں لسٹوں کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈیوٹی روسٹر اور لسٹوں کی کاپی مرکزی دفتر شاہین کمپلیکس سے بھی لی جا سکتی ہے۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -