فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز‘ گھی انڈسٹریز سمیت 32 فوڈ یونٹس سیل 

فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز‘ گھی انڈسٹریز سمیت 32 فوڈ یونٹس سیل 

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں زینب گھی اینڈ جنرل ملز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو گزشتہ چیکنگ پر ناقص سیمپل ثابت ہونے پر بہتری تک کام سے روکا گیا۔اس کے علاوہ ملتان میں رحمت کریانہ، مٹھو جنرل سٹور، پاکپتن میں رحمانی پان شاپ کوگٹکا فروشی پر سربمہر کیاگیا۔مزید ملتان میں غلام سرور سوڈا واٹر کو مشروبات میں برکس (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

ویلیو کم ہونے، ندیم شعیب پولٹری شاپ،خانیوال سے انشاء اللہ بیکرز کو غیر معیاری خوراک سٹورکرنے،کشمیر بیکری،وہاڑی میں ایم ایچ فوڈز کو ممنوعہ، ناقابل سراغ اجزاء  استعمال کرنے پر سیل کیاگیا۔ بہاولپور میں نیو داتاسوئیٹس اینڈ بیکرز، راجن پور میں پاکیزہ سوئیٹس، بہاولپور میں نیوداتا سوئیٹس اینڈ بیکرز کو بیکری مصنوعات کو حشرات سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکریز کو سربمہر کیاگیا۔بہاولپور میں نیو عدنان چکن شاپ اینڈ سیل پوائنٹ کو گوشت پر مکھیوں کی بہتات اور صفائی نہ ہونے پر سربمہر کیاگیا۔ بہاولنگر میں علی جان پان اینڈ کولڈ کارنر، بسم اللہ پان شاپ، ڈ ی جی خان میں غلام اکبر آئسکریم پروڈکشن یونٹ،ڈی جی خان میں خلول ٹریڈرز، لیہ میں شفیق کریانہ سٹور، اسراء فوڈز، رحیم یارخان میں عالیان سپر سٹور اینڈ کولڈ کارنر، مظفرگڑھ میں المدینہ شاپنگ سنٹر، سٹی ڈیپارٹمنٹل سٹور کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر فوڈ یونٹس کو سربمہر کیاگیا۔مزید براں ملتان میں 161،ساہیوال103،بہاولپور میں 108اور ڈی جی خان میں 124 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 17، ساہیوال میں  8، بہاولپورمیں 11اور ڈی جی خان میں 12فوڈ یونٹس کو 303,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -