راجن پور: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 3 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

 راجن پور: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 3 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے مطابق سرکل آفیسر راجنپور نے کارروائی کرتے ہوئے موضع پتی زمان شاہ میں تین کروڑ روپے مالیت کا چار سو کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ نے چیکنگ کے دوران دو منی پٹرول پمپس سر بمہر کرادئیے. ضلع لیہ میں سرکل آفیسر نے کرایہ کی مد میں دو لاکھ 22 ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بد عنوان عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی. ترجمان کے مطابقگزشتہ روز کی کارروائیوں سے قومی خزانے میں 26 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کی واگزاری، کنورشن فیس اور مختلف انکوائریوں سے ریکوری کی مد میں یہ رقم اکٹھا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو ڈی جی خان ڈویژن میں 3 کروڑ مالیت کی 400 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں بد عنوانی کے انسداد کیلئے مصروف عمل ہے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -