نہر لاڈم سر ٹوٹ گئی‘ فصلیں برباد  کاشتکاروں کا عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

         نہر لاڈم سر ٹوٹ گئی‘ فصلیں برباد  کاشتکاروں کا عملے کیخلاف کارروائی ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ انہارکی نااہلی کے باعث نہر میں شگاف پڑگیا سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیرآب آگیا‘ (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

تفصیل کے مطابق چک نمبر148 ڈی بی لاٹاں لنگار کے مکینوں غلام حیدرچنڑ، چوہدری مقصود احمد، رفیق احمدچنڑباباہدایت اللہ، راناشاہ چنڑ، غلام قادر، نذیر احمداوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نہرلاڈم سرپرتعینات سب انجینئر اورپنسالی نے ملی بھگت کرکے موگے تڑوارکھے ہیں اورہیڈریگولیٹر سے اضافی پانی چھوڑاجاتاہے گزشتہ دنوں اچانک شدیدبارش آنے سے ٹوٹے ہوئے موگے جب کاشتکاروں نے بندکیے تونہر اورفلوہوکرٹوٹ گئی جس سے ان کی سینکڑوں ایکڑ فصلات تباہ ہوچکی ہیں اورانہوں نے اپنی مددآپ کے تحت نہرکاشگاف بندکیاہے انہوں نے چیف انجینئرانہاربہاولپورسے فوری طورپرذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -