مولانا ایاز الحق قاسمی کی نشتر ہسپتال میں  زین العابدین سے ملاقات‘ اعلیٰ  حکام سے فوری کارروائی کامطالبہ

 مولانا ایاز الحق قاسمی کی نشتر ہسپتال میں  زین العابدین سے ملاقات‘ اعلیٰ  ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے وفد کے ہمراہ نشتر ہسپتال ملتان (بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)

میں جتوئی کے بچے زین العابدین کی عیادت کی‘ متاثرہ معصوم بچہ زین العابدین  قریشی ولد احسان قریشی کو 3 بدبخت اور حیوان صفت لوگوں نے 10 محرم کے عظیم دن 12 بجے مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانا چاہا. بچے کی چیخ و پکار پر ملزمان نے زیادتی کے بعد اس پر فائرنگ کرکے بچے کے نازک اعضاء کو زخمی کردیا. ملزمان باثر سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں. DPO مظفر گڑھ سے ملزمان کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں. وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد یسین، ضلعی نائب امیر مولانا ابوبکر عثمان الازہری، امیر تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان حاجی زاہد مقصود احمد قریشی، صدر جمعیت طلبائاسلام تحصیل جتوئی حافظ محمد خبیب شامل تھے. اس موقع پر وفد نے متأثرہ بجے کے بڑے بھائی محمد شعیب قریشی کو تسلی اور حوصلہ دیا، اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایاہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -