شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین  ترجیح‘ چوہدری آصف مجید کی وفود سے گفتگو

 شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین  ترجیح‘ چوہدری آصف مجید کی وفود سے ...

  

 رحیم یارخان( بیورو رپورٹ) ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنا میری اولین(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

 ترجیح ہے، خدمت کی سیاست ہی ہمارانصب العین ہے۔حلقہ میں تعمیراتی کام جاری ہیں اورپایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔میگا سٹی پیکج کے فنڈزکے آنے سے ترقیاتی کاموں کا ایک نیا سلسلہ شروع کریں گے جس سے شہر کا نقشہ بدل جائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرآنے والے شہریوں کے نمائندہ وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پرانہوں نے متعلقہ محکموں کو فون کرکے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایات دیں۔چوہدری آصف مجید نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے،شہر کی تعمیروترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ماضی میں عوامی نمائندوں اوربلدیاتی سربراہوں نے شہر کے مسائل کے حل پرکوئی توجہ نہیں دی جس کیوجہ سے شہر میں سیوریج کے مسائل بڑھے۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو انکے حقوق کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ترقیاتی کاموں کے معیاراورمقدار پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں،شہر میں سیوریج کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کرارہے ہیں،اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کررہے ہیں، شہریوں کے جائزمسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -