پیپلز پارٹی،(ن) کا اتحاد چوریاں بچانے کیلئے ہے، شنیلا روتھ

  پیپلز پارٹی،(ن) کا اتحاد چوریاں بچانے کیلئے ہے، شنیلا روتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی مرکزی مینارٹی ونگ کی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شنیلاروتھ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد اپنی اپنی چوری بچانے کے لئے ہے، کاش یہ دونوں جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اکٹھی ہوتیں تو آج ملک کو بربادی کا سامنا نہ ہوتا۔
 اور نہ ہی عوام کو سزا بھگتنا پڑتی، انہوں نے کہاکہ ملک میں مایوسی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام انتہائی ضروری ہے،اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لئے منفی سیاست کرنا بند کرے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام پہلے بھی مسترد کرچکی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔