انتقامی کارروائیاں بند ورنہ دفاتر کا گھیراؤ  نشتر ہسپتال انتظامیہ کو پیرا میڈیکل سٹاف  فیڈریشن رہنماؤں کی دھمکی‘ پرائم گروپ  کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان

 انتقامی کارروائیاں بند ورنہ دفاتر کا گھیراؤ  نشتر ہسپتال انتظامیہ کو پیرا ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن (پرائم گروپ) کے چیئرمین اقبال طائر، صدر شیخ محمد رفیق، جنرل سیکریٹری مہر اشرف ساقی نے اعلان کیا ہے کہ پرائم گروپ کے پلیٹ فارم پر (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

متحد ہو کر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور بھاری مینڈیٹ حاصل کرکے مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے نشتر انتظامیہ نے اے ایم ایس (ایڈمن) اور سینیٹری انسپکٹر کی جانب سے گریڈ 1تا گریڈ 16تک کے ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند نہ کرایا گیا تو نشتر انتظامیہ کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے پیرا میڈیکل کے الیکشن کا طریقہ کار طے کیاجائے ایم ایس نشتر ہسپتال سے پرائم گروپ کا وفد گزشتہ روز انکے  دفتر میں ملاقات کرے گا اور تحفظات پیش کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں پیرا میڈیکل سٹاف کے الیکشن اور اے ایم ایس نشتر (ایڈمن)، سینیٹری انسپکٹر کی جانب سے نشترملازمین کے ناروا رویے کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں اللہ دتہ سندیلہ، مہر محمد شفیع وینس، سید نصیر شاہ بخاری، یعقوب مہتاب، چوہدری ارشاد، عمانو یل مغل، سلیم جٹ، جاوید سر فراز، فخر شیخ، نعیم امین سیال، عادل خان، محمد عرفان ساقی، شہزاد خان نیازی، فخر نواز شیخ،محمداقبال وینس،ملک محمد مختار، عارف جان،ملک عبدالرشید،محمد یوسف وینس،ودیگر نے شرکت کی جبکہ نکسن فیروز ساتھیوں سمیت انصاف گروپ چھوڑ کر پرائم گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر اقبال طائر، شیخ محمد رفیق نے کہا کہ اے ایم ایس نشتر (ایڈ من)اور سینیٹر ی انسپکٹر نے گریڈ ایک تا گریڈ سولہ تک کے ملازمین کا جینا محال کر رکھا ہے حالانکہ تمام ملازمین دیانتداری سے مکمل ڈیوٹیاں دیتے ہیں لیکن کچھ کالی بھیڑیں نشتر انتظامیہ کو نشتر ملازمین بارے گمراہ کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اے ایم ایس نشتر (ایڈمن) اور سینیٹری انسپکٹر آئے روز کچھ کالی بھیڑوں کے ایماء  پر نشتر ملازمین کو شو کاز نوٹس اور ڈس مس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلہ اور اس سلسلے میں نشتر انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو پیرا میڈیکل سٹاف (پرائم گروپ) نشتر انتظامیہ کے دفاتر کا گھیراؤ اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائے گی مہر اشرف ساقی نے مزید کہا کہ پرائم گروپ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گا لیکن اس کا طریقہ کار وضع کیاجائے اور آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں ہم کل بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں الیکشن ہو ئے تو پرائم گروپ الیکشن میں بھرپور مینڈیٹ حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ پرائم گروپ آج نشتر ہسپتال کے ایم ایس سے وفد کی صورت میں ملاقات کرے گا اور انہیں تحفظات پیش کئے جائیں گے کہ کس طرح اے ایم ایس (ایڈمن) اور سینیٹری انسپکٹر نشتر کے غریب ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور خاص کر پرائم گروپ کے ورکرز کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سینیٹری انسپکٹر کے ایماء  پر ملازمین کی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو پرائم گروپ راست اقدام پر مجبور ہو جائے گا ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی قسم کی تفریق نہیں چاہتے لیکن اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے کہ جس کی وجہ سے نشتر ملازمین شدید بے چینی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایس نشتر اچھے انسان ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایس نشتر فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -