حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا سالانہ عرس 24 ستمبر سے شروع 

    حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا سالانہ عرس 24 ستمبر سے شروع 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)حضرت غوث بہالدین زکریا ملتانی کے781ویں عرس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔تین روزہ عرس 24 ستمبر سے26 ستمبر تک منایا جائے گا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان،ایس پی سٹی جاوید خان،زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق،ڈاکٹر صدیق خان قادری اور شاہد مظفرنے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے آنیوالے زائرین کے لئے مثالی انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاہے کہ زائرین کی رہائش کے بھر پور انتظامات کئے جائیں گے،عرس کے موقع پر  ٹریفک رواں رکھنے کے لئے متبادل ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے،میپکو عرس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جنریٹر کے اسٹینڈبائی انتظامات کرے،ریسکیو1122 اور محکمہ صحت قلعہ کہنہ قاسم باغ پر خصوصی کیمپ لگائیں گے،سول ڈیفنس کے رضاکار سیکیورٹی کے لئے پولیس کی مدد کریں گے،زائرین کی رہائش گاہوں میں ڈینگی کا سپرے کیا جائے،سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ عرس کے موقع پر صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا جائے گا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں بھر پور صفائی کی جائے گی اور زائرین کی رہائش گاہوں پر بھی صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔صفائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا،ایس پی جاوید خان نے بتایا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اتظامات کئے جائیں گے،محکمہ اوقاف کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -