ملکی امن وامان خراب کرنیوالوں کو سزا دی جائے‘ جماعت اہلسنت 

ملکی امن وامان خراب کرنیوالوں کو سزا دی جائے‘ جماعت اہلسنت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،صوبائی ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل آرگنائزر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی،ناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی،ضلعی امیر قاری (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
خادم حسین سعیدی،ضلعی ناظم قاری مطیع الرسول سعیدی،ضلعی امیر وہاڑی مولانا محمد یعقوب فریدی نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے اور ملکی امن وامان کو خراب کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے اور ایسی دل آزاری اور دلخراش تقاریر نشر کی جارہی ہیں جن میں مقدس ہستیوں کی صریحاََ توہین ہورہی ہے اور یہ سب سوشل میڈیا پر نشر کیا جارہا ہے متشد د اور فسادی عناصر حالات خراب کررہے ہیں‘ اسلام کی ان مقدس ہستیوں اور رسول اللہ کے جاں نثار وفدا کار ساتھیوں کو الزام ودشنام اور گالم گلوچ کی صورت میں طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا کراچی میں عاشورہ کے جلوس میں برسرعام تبرا کیاگیا ادھر ضلع سرگودھا میں ماتمی جلوس کے شرکاء نے نمازیوں پر حملہ کردیا بعض مقامات پر جلوسوں کے شرکاء نے روٹ اور وقت کی خلاف ورزی بھی کی ان حالات وواقعات سے ہر محب وطن اور دردمند پاکستانی کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ان تک ہم نے جو وطن عزیز کی غالب اکثریت ہیں اپنے پیارے وطن کی امن وامان اور سلامتی کی خاطر نہایت صبر اور تحمل وبرداشت سے کام لیا ہے ہماری حکومت اور متعلقہ ادارے اس سنگین حالات کو سنبھالیں مجرموں کو قرار واقعی سزادیں اور ملک میں مذہبی دہشت گردی پھیلانے والوں کا قلع قمع کرکے امن وامان قائم کریں ہم سمجھتے ہیں کہ ختم نبوت اور مقدس ہستیوں کے دشمنوں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اگر اس کا فوری طور پر سدباب نہ کیاگیا تووطن عزیز کے امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ہم حکومت پاکستان اور اپنے وطن کے جاں باز پاسبانوں اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے اور 1980ء والے حالات سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 4ستمبر 2020ء بروز جمعتہ المبارک کو مساجد میں خطباء وآئمہ مقدس ہستیوں کے فضائل ومناقب بیان کریں گے۔  
جماعت اہلسنت