ملتان: سی ای او ان ایکشن‘غیر قانونی کھلنے والا سکول سیل‘ مقدمہ درج 

 ملتان: سی ای او ان ایکشن‘غیر قانونی کھلنے والا سکول سیل‘ مقدمہ درج 

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر  ) غیر قانونی طور پر کھلنے والے سکول کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا‘بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان محمد ریاض خان کو اطلاع ملی کہ گھنٹہ گھر کے قریب بابر روڈ پر بالمقابل بابر سینما بیکن (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

سٹی سکول کھول کر بچوں کو زبردستی سکول آنے پر مجبور کیا گیا ہے جو کرونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے جس سے بچوں کے اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے‘اس پرسی ای او محمد ریاض خان نے چھاپہ مار ا اور سکول کو سربمہر کردیا اور سکول مالک فرحت محمود کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرادیا ہے‘ سی ای او محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات و ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گااور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -