وزیر اعلیٰ سندھ کاکراچی کے عوام کی خدمت خلق قابل تعریف ہے،وقاص منشاء پرنس

وزیر اعلیٰ سندھ کاکراچی کے عوام کی خدمت خلق قابل تعریف ہے،وقاص منشاء پرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ بارشوں کے موسم میں جس طرح اپنے آپ کو کراچی میں خدمت خلق کے جذبے سے مصروف عمل رکھے ہوئے ہیں۔ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ ایسی جان لیواء بارش میں عوام کے لئے سوچنا لیڈرز کا کام ہوتا ہے جو انہوں نے دکھایا ہے۔
کراچی ان دنوں جن آفات میں گھرا ہو ا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہر انسان کا دل دکھ رہا ہے۔اللہ کراچی پر اور کراچی والوں پر رحم کرے ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بارشوں سے کافی تباہی پھیلی ہے جس کا اندازہ نا ممکمن ہے۔