فارمیسی سروسز نافذ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری 

 فارمیسی سروسز نافذ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے  صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہاسپٹلز (DHQ's)اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپٹلز((THQ'sمیں DRAP Act2012کے مطابق فارمیسی سروسز کو نافذ العمل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیاہے۔ ترجمان ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق اس نوٹیفیکشن کا مقصد تمام DHQ's اور THQ's ہسپتالوں میں فارمیسی سروسز کو فعال بناناہے۔اس اقدام کی بدولت تمام DHQ's اور THQ's ہسپتالوں میں ذیلی فارماکوویجیلنس سنٹرزاور پوائزن انفارمیشن کنٹرول کے معلوماتی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

۔مزید برآں اندرونی اور بیرونی مریضاں کے لیے فارمیسی سروسز کے نظام کومتحرک کرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ ایمرجنسی میں بھی فارمیسی سروسزکے سسٹم کو فعال کیا جائے گا۔
اس نوٹیفیکشن کی بدولت تمام DHQ'sاورTHQ'sہسپتالوں میں فارمیسی ٹریننگ اور ریسرچ سے متعلق سرگرمیوں کا بھی انعقاد کروایا جاسکے گا اور تمام DHQ'sاورTHQ'sہسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے حوالہ سے ایک انسپکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو ہاسپٹل میں استعمال ہونے والی ادویات اور طبی آلات کا باقاعدہ جائزہ لے گی۔ محکمہ ہذاکے ان اقدامات کا فائدہ براہ راست عوام کو ہو گا اور بالخصوص مریضوں کی معیاری ادویات تک رسائی کو یقینی بنا کر انہیں مضر اور جعلی ادویات کے نقاصانات سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔