جنوبی پنجاب: مسلم لیگ (ن) کی نامزدگیوں پر ڈیڈ لاک برقرار 

جنوبی پنجاب: مسلم لیگ (ن) کی نامزدگیوں پر ڈیڈ لاک برقرار 

  

 جام پور (نامہ نگار) جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی نامزدگیوں پر سابق امیدوارو ں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ راجن پور کی ضلعی قیادت نے پہلی مرتبہ تنظیم سازی کے لیے جام پور کا دورہ۔ سابق عہدیدران میں کوئی شریک نہ ہوا۔ نئے چہرے سامنے آگئے (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

جن کا مسلم لیگ ن سے دور تک کا واسطہ نہ تھا۔ اگلے ہفتہ کو صدر پنجاب وجنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری کی آمد متوقع ہے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان وجنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری کی طرف سے ضلع وجنرل سیکرٹری عہدیداران کی نامزدگیوں پر پرانے کارکنان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ گزشتہ روز ضلع جنرل سیکرٹری مسلم لیگ کنور کمال اختر۔ عظمت خان دریشک نے جام پور کا دورہ کیا جہاں پر پرانے عہدیداران میں سابق ضلع صدر سردار حسام جاوید گورچانی۔ میاں افضل زرگر۔ ملک کریم نواز ارائیں سمیت دیگر عہدران غائب تھے۔ فوٹو سیشن کے مطابق نئے چہرے موجود تھے جن کا مسلم لیگ ن سے دور تک کا واسطہ نہ تھا۔   ۔ جبکہ سابق ضلعی رہنماء شیخ ولی محمد ایڈوکیٹ وسابق ضلع صدر سردار حسام جاوید گورچانی نے عہدیدارن کی تقرری کو مسترد کرکے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو احتجاجی مراسلہ جاری کر چکے ہیں۔ موجوہ صورت حال کو ٹھیک کرنے اور کارکنان کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اگلے ہفتہ کو صدر مسلم لیگ ن پنجاب سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان۔ جنرل سیکرٹری پنجاب وسابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی امد متوقع ہے۔ جس کے لیے کارکنان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

برقرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -