وزیراعظم کی سندھ کے مسائل پر خصوصی توجہ قابل ستائش ہے،ملک امانت علی

   وزیراعظم کی سندھ کے مسائل پر خصوصی توجہ قابل ستائش ہے،ملک امانت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ وزیراعظم کی سندھ کے مسائل پر خصوصی توجہ قابل ستائش ہے۔ سندھ کے حکمران عوام کے مسائل حل اور ان کی مشکلات حل کرنے میں بُری طرح فلاپ ہوچکے ہیں، عوامی مشکلات پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس لینا خوش آئند عمل ہے، کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت اور پیپلزپارٹی نے ماضی میں کراچی کے مسائل حل کرنے میں جان بوجھ کر توجہ دینے کی بجائے مال اکٹھا کرتے رہے۔