توہین آمیزخاکوں کے اعلان کی  مذمت کرتے ہیں،جاوید قصوری

  توہین آمیزخاکوں کے اعلان کی  مذمت کرتے ہیں،جاوید قصوری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکے دوبارا شائع کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسے جارحانہ اقدامات سے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاکر کفار دنیا کا امن تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی امریکہ سویڈن، فرانس، ناروے میں توہین آمیز خاکے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان اس گھناؤنی حرکت کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموارکرے۔ ا

ن خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ حکمرانو ں نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں کے وعدہ کرکے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری اورغربت سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -