تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی کامیابی خوش آئند،سابق کرکٹرز

  تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی کامیابی خوش آئند،سابق کرکٹرز

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کیا کاش پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلیتے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا سابق کپتان معین خان، راشد لطیف،محمد یوسف،سکندر بخت،محمد وسیم،عمران نذیر،سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کا دورہ انگلینڈ مجموعی طور پر پاکستان کے لئے کامیاب ثابت ہوا ہے جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اگلی سیریز میں اس سے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

 سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا تھا جس کابہت دکھ ہے مگر آخری ٹی ٹونٹی میچ جیت کر پاکستان نے عزت رکھ لی ہے اور اس سیریز کا بہت اچھے اندازمیں اختتام کیا ہے کپتان بابراعظم کو اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اب کپتانی پر بھی بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کو ابھی اس کے لئے وقت درکار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -