وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ملک بھر میں علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

 وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ملک بھر میں علاقائی دفاتر قائم کرنے کا ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ملک بھر میں علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ،گزشتہ 2 برس میں متاثرہ خواتین کے 490 کیسز رجسٹرڈ،414 کے فیصلے ہوئے جبکہ 76 کیس زیر سماعت ہیں،وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں خواتین کی ہراسیت کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔گذشتہ 2 برس کے دوران کام کی جگہ پر ہراسگی کا شکار خواتین نے وفاقی محتسب کو 490 کیسز رجسٹرڈ کروائے،جن میں سے 14 4کیسز کے فیصلے کیے گئے جبکہ 76 کیس زیر سماعت ہیں۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں علاقائی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت خواتین کے ساتھ ساتھ مرد ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی کام کرتا ہے

 وفاقی محتسب

مزید :

صفحہ اول -