ٹورڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے پر یموزروگلچ نے چوتھا مرحلہ جیت لیا 

  ٹورڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے پر یموزروگلچ نے چوتھا مرحلہ جیت لیا 

  

پیرس (اے پی پی) سلوینیا کے سائیکل سوار پریموز روگلچ نے سائیکلنگ کے میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس میں ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سسٹرون سے اورسیئرس، میر لیٹ تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑی پر تھا اور 160.5 کلو میٹر پر محیط تھا۔ سلوینیا کے سائیکل سوار پریموز روگلچ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل ٹریک جو پہاڑی  پر تھا 160.5 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 7 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کرکے چوتھے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنی کامیابی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ سلوینیا کے ہی سائیکلسٹ تڈیج پوگاچار نے دوسری جبکہ فرانسیسی سائیکل سوار گیلومین مارٹن نے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر فرانس کے سائیکل سوار جولین الفلیپ کا قبضہ ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -