حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کافیصلہ

  حکومت کا ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں تجاویز تیار کی جائیں گی۔ اعظم سواتی اب جامعات کے وائس چانسلرز سے بھی ملاقات کریں گے۔کالجز کو ڈرگ فری اور سموک فری بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعظم سواتی کو تعلیمی اداروں کے دور ے کرنے اور تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے ہی حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس اداروں کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیاہے۔سادہ کپڑوں میں انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ وزیراعظم نے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں کی سزائیں دگنی کرنے کے لئے قانون سازی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 
منشیات

مزید :

صفحہ اول -